2

یوٹیوب کا نیا اے آئی سرچ فیچر ’’آسک یوٹیوب‘‘ آزمائشی مرحلے میں متعارف

یوٹیوب کا نیا اے آئی سرچ فیچر ’’آسک یوٹیوب‘‘ آزمائشی مرحلے میں متعارف

صارفین اس فیچر کے ذریعے مختلف سوالات پوچھ سکتے ہیں یا دی گئی تجاویز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

گوگل نے یوٹیوب کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا سرچ فیچر متعارف کرادیا ہے جسے ’’آسک یوٹیوب‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال امریکا میں پریمیم صارفین کے لیے محدود مدت تک آزمائشی بنیادوں پر دستیاب ہوگا جب کہ یہ نیا فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے بعد میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرانے کا امکان ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جاکر اسے فعال کرنا ہوگا جس کے بعد سرچ بار میں ’’آسک یوٹیوب‘‘ کا بٹن ظاہر ہوجائے گا۔

صارفین اس کے ذریعے مختلف سوالات پوچھ سکتے ہیں یا دی گئی تجاویز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، جیسے کسی سفر کی منصوبہ بندی یا کسی موضوع کے بارے میں تفصیل حاصل کرنا۔

یہ فیچر صارف کو نتائج کے ساتھ ساتھ مزید سوالات پوچھنے یا متعلقہ موضوعات کو مزید کھوجنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب ایک صارف نے چاند پر انسان کی پہلی لینڈنگ کی مختصر تاریخ پوچھی تو فیچر نے اس کا خلاصہ، متعلقہ ویڈیوز اور اہم لمحات بھی دکھائے۔

تاہم بعض مواقع پر یہ فیچر روایتی سرچ کی طرح صرف ویڈیوز کی فہرست بھی پیش کرتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض سوالات کے جوابات میں غلط معلومات سامنے آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ نظام ابھی مکمل طور پر درستگی حاصل نہیں کرسکا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر مستقبل میں سرچ کے انداز کو بدل سکتا ہے تاہم اس کی درستگی کو بہتر بنانا ابھی ایک اہم چیلنج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں