ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو جنگ بندی ممکن نہیں، ایرانی اسپیکر کا دوٹوک مؤقف
آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے، محمد باقر قالیباف
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابل قبول ہوگی جب سمندری ناکہ بندی ختم کی جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا جس کے عالمی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ تمام محاذوں پر صیہونی جنگی جنون کا خاتمہ جنگ بندی کی بنیادی شرط ہے اور اس کے بغیر امن ممکن نہیں۔
محمد باقر قالیباف کہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے، بصورت دیگر کشیدگی میں کمی ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے اقدامات جنگ بندی کے عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں۔




