کون بنے گا پہلا پاکستانی خلا باز؟ چین نے 2 پاکستانیوں کا انتخاب کرلیا
محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو خلائی سفر کی تربیت کے لیے چن لیا گیا ہے۔
پاکستان کے پہلے خلا باز کے انتخاب کا عمل اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ چینی خلائی ادارے نے خلائی مشن کے لیے دو پاکستانیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو خلائی سفر کی تربیت کے لیے چن لیا گیا ہے۔ یہ دونوں افراد بطور زیرِ تربیت خلا باز چین میں تربیت حاصل کریں گے۔
تمام تربیتی مراحل مکمل ہونے کے بعد ان میں سے ایک پاکستانی خلا باز کو بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان اور چین کے درمیان تیانگونگ خلائی مشن کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن بھیجا جانا تھا۔
ابتدائی، ثانوی اور حتمی مراحل کے سخت معیار پر پورا اترنے کے بعد محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو منتخب کیا گیا ہے۔
یہ دونوں پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تک جانے والے پہلے غیر ملکی ہوں گے۔




