1

پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

حیدر آباد کنگز مین نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناکر ہدف کو آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 33 ویں مقابلے میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 33 واں مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرکے 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، جواب میں حیدر آباد کنگز مین نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناکر ہدف کو آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

 

عثمان خان نے سنچری کی بدولت 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ مارنس لبوشین 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان کے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں ملتان کے اسٹیون اسمتھ نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری کے ساتھ 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ صاحبزادہ فرحان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدر آباد کنگز مین کے واقف جاوید 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور گلین میکسویل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں