1

ایران نے تباہی سے بچنے کیلیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی درخواست کی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران نے تباہی سے بچنے کیلیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی درخواست کی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، امریکی صدر

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران حکومت نے خود امریکا کو اپنی کمزور پوزیشن سے آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت تباہی کی حالت میں ہے اور شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور اندرونی سطح پر قیادت کے بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے تاکہ خطے میں تجارتی اور تیل کی ترسیل بحال ہو سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ ایران کو اس وقت سنگین چیلنجز درپیش ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے داخلی مسائل پر قابو پا لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں